ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بشارالاسد کی رخصتی کے موقف پر قائم ہیں:ترکی؛شام کے بارے میں پالیسی تبدیل نہیں کی

بشارالاسد کی رخصتی کے موقف پر قائم ہیں:ترکی؛شام کے بارے میں پالیسی تبدیل نہیں کی

Thu, 11 Aug 2016 16:43:41    S.O. News Service

انقرہ ،11؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ انقرہ نے شام کے بحران کے حل سے متعلق اپنی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ ترک ایوان صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام میں عبوری مرحلے کے آغاز میں بشارالاسد کے کردار کو ممکنہ طور پر قبول کیا جا سکتا ہے مگر شام کے مستقبل میں اسد رجیم کا کوئی کردار قبول نہیں کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکی بشارالاسد کی اقتدار سے علاحدگی کا مطالبہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اسد رجیم اپنی کارروائیوں کو وسعت دے کر وقت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ترک ایوان صدر کے ترجمان نے کہا کہ ترکی اور روس نے باہم مل کر داعش اور کرد جنگجوؤں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے سے اتفاق کیا ہے۔


Share: